نئی دلی سمیت بھارت کے 13 شہر دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں شامل

20 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے کراچی ، پشاور اور راولپنڈی بھی شامل ہیں،عالمی ادارہ صحت


ویب ڈیسک May 24, 2014
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نئی دلی پہلے جبکہ پٹنہ، گوالیار اور رائے پور بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے، فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ فہرست میں شامل 20 شہروں میں سے 13 بھارت میں واقع ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آلودگی کے باعث شہروں میں آباد افراد کی زندگی پر پڑنے والے دنیا بھر کے ایک ہزار 600 شہروں میں آلودگی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت بھارت کے تمام بڑے شہروں کی فضا صنعتی فضلوں اور مضر صحت گیسز کے اخراج کی وجہ سے آلودہ ہوچکی ہے۔ جنوبی ایشا کے شہرآلودگی سے براہ رات متاثر ہیں اور پہلے 20آلودہ شہروں میں 16 کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، جن میں 13 بھارت میں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے 3،3 شہر شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دلی دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے جبکہ پٹنہ، گوالیار اور رائے پور بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے کراچی، پشاور اور راولپنڈی جبکہ بنگلا دیش کے ڈھاکا، غازی پور اور نارائن گنج بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں