کیوبا کے صدر کی قیادت میں امریکی سفارت خانے پر غزہ کی حمایت میں ریلی
العربیہ نیوز کے مطابق کیوبا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
Pro-Palestine rally
ریلی کے شرکا نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں غزہ پر بمباری بند کرنے اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس ریلی کی قیادت کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کی اور جب ریلی امریکی سفارت خانے پر پہنچی تو شرکا نے امریکا کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ریلی نے ایک گھنٹے تک علاقے کا گشت بھی کیا۔
ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے اسرائیل اور امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ پر بمباری کو مستقل بنیادوں پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت نوجوان طلبا کی تھی۔