پانچ منزلہ لیکن صرف نو فٹ چوڑا انوکھا ہوٹل
جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ایک دنیا کا سب سے کم چوڑائی والا ہوٹل تعمیر کر لیا گیا۔ ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ اس چھوٹے سے علاقے کو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنانا ہے۔
وسطی جاوا کے شہر سالاتیگا سے تعلق رکھنے والے ایری اندرا نے آرکیٹیکٹ کی تربیت حاصل کی اور جکارتہ اور سنگاپور میں بطور پیشہ ور آرکیٹیک کے کام کیا۔ بعد ازاں اپنے شہر واپس چلے آئے۔
شہر واپس آکر انہیں زمین کا ایک ایسا ٹکڑا ملا جس کو عجیب و غریب سائز کی وجہ سے کوئی بھی لینے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ زمین لی اور اس پر 9 فِٹ چوڑا پِیٹو رومز( جیونیز زبان میں پِیٹو سات کو کہا جاتا ہے) نامی یعنی سات کمروں والا پانچ منزلہ ہوٹل تعمیر کر دیا۔
ہوٹل کے کمرےایک ڈبل بیڈ اور شاور اور ٹوائلٹ کے ساتھ ایک چھوٹے باتھ روم پرمشتمل ہیں۔ مقامی فن اور انٹیریر کی بدولت ہر کمرے کا مشاہدہ بالکل مختلف ہے۔
ایری اندرا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ سالاتیگا کا ایک نئے انداز سے تجربہ کریں۔ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ پِیٹو رومز کو چلاتے ہیں۔