پیمرا انفورسمنٹ ٹیم اور پنجاب پولیس جیو کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی
آرجی ایم پیمرا لاہور نےکل جیو کو پرانے نمبروں پر بحال کرنےکیلئے خط جاری کیا،چیرمین آل پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن
پیمرا انفورسمنٹ ٹیم اور پنجاب پولیس کی جانب سے جیو ٹی وی کو مرضی کے نمبروں پر لانے کے لیے کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ چیرمین کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ پیمرا قوانین کے مطابق چینلز کو کسی مخصوص نمبر پر چلانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیو ٹی وی کو بچانے کے لیے پنجاب پولیس اور پیمراانفورسمنٹ ٹیم نے بھی اوچھے ہتھکنڈے ستعمال کرنا شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ وہ جیو ٹی وی کو ان کی مرضی کے نمبروں پر چلائیں۔
دوسری جانب چیئرمین کیبل آپریٹرز خالد آرائیں نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر جی ایم پیمرا لاہور نے کل جیو کو پرانے نمبروں پر بحال کرنے کے لیے خط جاری کیا جب کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق کیبل آپریٹرز قومی چینلز کو ابتدائی نمبروں پر چلانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کی یہ صوابدید ہے کہ لائسنس یافتہ چینلز کو کن نمبروں پر رکھنا ہے جبکہ کیبل آپریٹرز پر دباؤ ڈالنا پیمرا آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔