عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، تمام دوستوں، اہل خانہ اور پی سی بی کا مشکور ہوں، عماد وسیم

(فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ 'میں نے کافی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے عرصے تک سپورٹ کیا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
Load Next Story