جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد حماس نے 24 اور اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

رہائی پانے والوں میں 8 سال تک قید رہنے والی سارہ بھی شامل، فلسطینیوں کا اسرائیلی جیلوں میں بہیمانہ تشدد کا انکشاف

حماس نے 13 اسرائیلی، 10 تھائی لینڈ اور ایک فلپائنی شہری کو رہا کردیا (فوٹو الجزیرہ)

حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کردیا، جس میں 24 یرغمالی شامل تھے۔

قطر کے وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عرب میڈیا نے بتایا کہ ریڈ کراس کو حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 24 یرغمالی موصول ہوئے تھے، جن میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی لینڈ اور ایک فلپائن کا شہری ہے۔

اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی

دوسری جانب اسرائیل نے بھی معاہدے کے تحت خواتین اور بچوں پر مشتمل قیدیوں کو رہا کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 39 خواتین قیدیوں بشمول نابالغ بچوں کو رہا کیا گیا ہے۔
Load Next Story