آرمی چیف کی حکومت کو معاشی اقدامات کیلیے فوج کے تعاون کی پھر یقین دہانی

وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری


ویب ڈیسک November 24, 2023
فوٹو ریڈیو پاکستان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے ایک بار پھر معاشی اقدامات کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی ایپکس کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کی شرکت کی جبکہ کمیٹی نے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: اگلے ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، نگراں وزیراعظم

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے تصور کے حصول کی ہدایت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حکومت کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں