موبائل ایپ سے قرض لینے والے شہری کو بیٹی کی تصاویر پر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے رقم ادا نہ کرنے پر شہری کو بیٹٰ کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی، ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 24, 2023
فوٹو ایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے ناموں سے ہوئی جنہیں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے لون ایپ کی آڑ میں شہری کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ کی بیٹی کی تصاویر و ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز موجود تھیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں