آئی ایم ایف کی شرط ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے تکنیکی کمیٹی تشکیل

چیئرمین نادرا سربراہ، کمیٹی ایف بی آر منصوبے پر عملدرآمد، سفارشات، تجاویز تیار کریگی

کسی بھی ماہر کی معاونت لینے کااختیار، ایف بی آر نے ٹی او آرز کا سرکلر جاری کردیا (فوٹو: فائل )

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط جون تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے۔

ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس اینڈ آئی ٹی انفرااسٹرکچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کیلیے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی سربراہی میں آٹھ رکنی اعلی سطحی تکنیکی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے ایک ماہ میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ایف بی آر کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی۔


یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں

اس حوالے سے''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کے قیام اور ٹی او آر کے بارے میں سرکلر جاری کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم آٓٹھ رکنی کمیٹی کے ممبران میں لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر، ممبر آئی ٹی ڈاکٹر ناصر خان، ممبر ڈیجیٹل اقدامات ایف بی آر کرامت اللہ خان، چیف پراجیکٹس آفیسر نادراگوہر احمد خان، نادرا این ڈی ڈبلیو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مشابر حسین، ایف بی آر کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی ذین العابدین ساہی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ملک شامل ہیں۔
Load Next Story