اولمپکس 2032 کیلئے برسبین کے گابا اسٹیڈیم کو پہلے گرایا اور پھر بنایا جائے گا

2.7 بلین آسٹریلوی ڈالر کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائیگا، ڈپٹی پریمیئر اسٹیون مائلز کوئنز لینڈ اسٹیٹ


Sports Desk November 25, 2023
2.7 بلین آسٹریلوی ڈالر کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائیگا، ڈپٹی پریمیئر اسٹیون مائلز کوئنز لینڈ اسٹیٹ۔ فوٹو: برسبینسٹا

اولمپکس 2032 کیلیے برسبین کے گابا اسٹیڈیم کو پہلے گرایا اور پھر بنایا جائے گا۔

برسبین کا گابا اسٹیڈیم گرا کر 2032 اولمپکس کیلیے دوبارہ تعمیر کیا جائیگا، اس منصوبے کی تکمیل پر اس میں نشستوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہزار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا

کوئنز لینڈ اسٹیٹ کے ڈپٹی پریمیئر اسٹیون مائلز نے جمعے کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2.7 بلین آسٹریلوی ڈالر کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائیگا۔

گراؤنڈ کو کرکٹ میں گابا کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مقامی پرائمری اسکول کو اسٹیڈیم کے بڑے نقشوں کے لیے راستہ بنانے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں