تقسیم کار کمپنیاں آئی پی پیز سے براہ راست بجلی خرید سکیں گی کابینہ کمیٹی نے منظوری دیدی

حکومت نے یہ فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلیے اٹھایا ہے

حکومت نے یہ فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلیے اٹھایا ہے (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی خریداری کے لیے ہول سیل مارکیٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلیے اٹھایا ہے، اب تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے بجائے براہ راست آئی پی پیز سے بجلی خرید سکیں گی۔


یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کا منصوبہ بجلی نظام میں بہتری لانے کیلیے شروع کیا گیا تھا

وزارت توانائی کے حکام کے مطابق ہول سیل مارکیٹ کیلیے تیار سافٹ وئیرز کا تجربہ کامیاب ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں بلک اور ایک میگاواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہول سیل مارکیٹ پر منتقل ہوں گے جو مجموعی صارفین کا 16 فیصد ہیں،مقابلے کے اس رجحان سے صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔
Load Next Story