مودی سرکار فوجیوں کی موت سےسیاسی فائدہ اٹھانے لگی

مودی کا وزیر مقابلے میں ہلاک کیپٹن کی والدہ کو تصویربنوانے کے لیے مجبور کرتا رہا، ذرائع


ویب ڈیسک November 25, 2023
بھارت میں 2024 میں عام انتخابات ہوں گے:فوٹو:فائل

مودی نے بھارتی فوجیوں کی موت کو الیکشن مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت انکاؤنٹر کی آڑ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا لیا۔ حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوا۔کیپٹن شبنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا جبکہ کیپٹن شبنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنان سے انہیں اکیلا چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم نریندر مودی اپنی شہرت کے لیے بھارتی فوجیوں کی موت کو ایسے ہی سیاسی رنگ دیتا رہا ہے۔ بالاکوٹ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو بھی مودی نے اپنی مارکیٹنگ میں استعمال کیا

بھارت میں 2024 میں عام انتخابات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں