ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا ہے

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کردیا


ویب ڈیسک November 25, 2023
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کردیا (فوٹو: کرک انفو)

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم انکے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض دو ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں