کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا


Staff Reporter November 25, 2023
مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا

میٹھادر پولیس نے ایم اے جناح روڈ ڈینسو ہال کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔

میٹھادر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار 28 سالہ رضوان بھی پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت عدنان اور محبوب کے نام سے کی گئی جن کے قبضے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ڈکیت محبوب کے قبضے سے شناختی کارڈ کی کاپی ملی تھی جس پر اس کا پتہ لیاری بغدادی کا درج ہے تاہم پولیس ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں