سوشل میڈیا پر منفی تبصرے نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے خودکشی کرلی

پرانشو کو صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے خودکشی کے لیے اُکسایا


ویب ڈیسک November 25, 2023
فوٹو: ویب ڈیسک

بھارت میں سوشل میڈیا پوسٹ پر منفی تبصروں کے بعد 16 سالہ نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے تعلق رکھنے والا پرانشو نامی میک اپ آرٹسٹ انسٹاگرام پر کافی مقبول تھا جہاں وہ بیوٹی اور میک اپ کی اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتا تھا۔

ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر بھی پرانشو نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ٹرانزیشن ریل پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے ساڑھی پہن کر خود کو خاتون کے روپ میں دِکھایا۔







View this post on Instagram


A post shared by . (@glamitupwithpranshu)






اس پوسٹ پر جہاں پرانشو کے مداحوں نے اُن کے میک اپ کی مہارت کی تعریف کی تو وہیں ہزاروں صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُن کی پوسٹ پر 4000 سے زائد منفی اور نفرت انگیز تبصرے کیے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر نفرت انگیز تبصروں نے 16 سالہ پرانشو کے دماغ پر اس قدر گہرا اثر ڈالا کہ اُنہوں نے صارفین کی نفرت نہ برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے بھارتی اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پرانشو کو صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے خودکشی کے لیے اُکسایا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پرانشو کی خودکشی کے پیچھے اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ پرانشو کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17 ہزار ہے جبکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر 301 پوسٹس کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔