کالام میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی 3 ہلاک

زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس حکام


Staff Reporter November 25, 2023
سیاح پنجاب سے سیر کرنے کالام آئے تھے:فوٹو:فائل

سوات کی وادی کالام میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کالام میں پشمال کے مقام پر سیاحوں کی وین کو حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کالام اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جو سیر کے لیے آئے تھے کہ واپسی پرحادثے کا شکار ہوئے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں