امیتابھ بچن نے اپنا 50 کروڑ روپے کا بنگلہ کس کو دیا

امیتابھ بچن نے فلم ’شعلے‘ کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ ’پرتیکشا‘ خریدا تھا


ویب ڈیسک November 25, 2023
فوٹو: ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے اپنا پُرتعیش بنگلہ اپنی بیٹی شویتا نندا کو تحفے میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سینئر جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں 3 بنگلے واقع ہیں جن میں سے ایک بنگہ جس کا نام 'پرتیکشا' ہے وہ اُنہوں نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو تحفے میں دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 'پرتیکشا' کی قیمت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے ہے جبکہ یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سال 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ 'پرتیکشا' خریدا تھا، یہ جوڑی پہلے اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھی۔

مزید پڑھیں: "ہر عورت پر میرا دل آجاتا ہے"؛ امیتابھ بچن

بعدازاں، امیتابھ بچن اپنے والد ر ہری ونش رائے بچن اور والدہ تیجی بچن کے ساتھ اپنے موجودہ گھر 'جلسہ' میں منتقل ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا ایک کالم نگار، سابقہ ماڈل، مصنفہ اور بزنس وومن ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول 'پیراڈائز ٹاورز' ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔