انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد نیٹ فلکس پر ’جوان‘ کی حکمرانی برقرار

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ سپر اسٹار نین تارا، دیپیکا پڈوکون اور وجے سیتھو پتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی حکمرانی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

'جوان' 7 ستمبر کو سینما میں ریلیز کیلئے پیش کی گئی اور وہ اب تک ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایٹلی کی بلاک بسٹر فلم کو نیٹ فلکس پر ہندی، تامل اور تیلگو میں پوری دنیا کے ناظرین کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

اب اداکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ 'جوان' دو ہفتوں کے دوران نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی فلم بن چکی ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ نیٹ فلکس پر 'جوان' کی کامیابی انڈین سینما کی عمدگی کو پوری دنیا میں اجاگر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تامل سپر اسٹار نین تارا، دیپیکا پڈوکون اور وجے سیتھو پتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں