رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اسٹیج پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اسٹیج پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

دونوں اداکار اپنی نئی فلم 'انیمل' کی میوزک لانچ کی تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے اپنی فلموں کے مشہور گانوں پر رقص بھی پیش کیا۔

بوبی دیول نے اس موقع پر اپنی بلاک بسٹر فلم 'گپت' کے مشہور گانے 'دنیا حسینوں کا میلہ' پر رقص کیا اور رنبیر کپور نے اس میں ان کا ساتھ دیا۔

'انیمل' میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Bollywood Hungama (@realbollywoodhungama)






سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم 'انیمل' یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story