شاپنگ مال میں آتشزدگی میئر کراچی نے ملبہ کنٹونمنٹ بورڈ پر ڈال دیا

دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود ہماری ٹیم آگ لگتے ہی موقع پر پہنچ گئی تھی، مرتضیٰ وہاب


Staff Reporter November 25, 2023
فوٹو فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شپنگ مال میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان کا ملبہ کنٹونمنٹ بورڈ پر ڈال دیا۔

راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ جگہ کے ڈی اے اور کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے لیکن اس کے باوجود ہماری ٹیم آگ لگتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ کیوں نہیں پہنچ سکا؟۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں خارجی راستہ اور فائر الارم سسٹم بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ لے لیا۔

انہوں نے کہا اتوار سے کراچی میں شاپنگ سینٹروں کا دورہ کیا جائے گا، جن شاپنگ مالز میں فائر سٹم الارم اور خارجی راستے نہیں ہونگے انہیں سیل کر دیا جائے گا، جس عمارت میں آگ لگی ہے اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں