’ڈنکی‘ کا مطلب کیا ہے شاہ رخ خان کی مداح کو دلچسپ انداز میں وضاحت
'پٹھان' اور 'جوان' کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
فلم کے منفرد ٹائٹل کی وجہ سے اداکار کے اکثر مداح تذبذب کا شکار ہیں اور اب شاہ رخ خان نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔
Dunki is a way of describing an illegal journey across borders. It is pronounced डंकी. It's pronounced like Funky...Hunky....or yeah Monkey!!! https://t.co/t0Et738SEk
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مختصر سیشن میں ایک مداح کے سوال پر اداکار نے لکھا 'ڈنکی غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کرنے کا ایک طریقہ ہے'۔
شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ 'ڈنکی' کا تلفظ فنکی (Funky)، ہنکی Hunky اور منکی Monkey کی طرح ہے۔
' ڈنکی' 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان 'ڈنکی' میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔