کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش موسم سرد ہوگیا

ایف بی ایریا، صدر، ڈیفنس، طارق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ایف بی ایریا، صدر، طارق روڈ، شرف آباد، اختر کالونی، دھورا جی، بلوچ کالونی اور قیوم آباد سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

جس کے بعد معمول سے تیز ہوائیں چلیں جس کے باعث موسم سرد ہوگیا۔


مزید پڑھیں: کراچی میں ہفتے کی شام سے آندھی اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہے اور بارش کا یہ سسٹم اتوار تک کراچی کی حدود میں رہے گا جس کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی تھی کہ جنوب مغربی بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے بتدریج داخل ہونے والے سلسلے کے تحت ہفتے کی شام سے کراچی اور اس کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ اتوار کو بھی شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اتوارکو دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور میرپورخاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story