جاوید جعفری نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی

اداکار اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے ابتداء سے مظلوم لوگوں کی حمایت کیلئے سوشل میڈیا پر کوشاں ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار اور کامیڈین جاوید جعفری نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی۔

اداکار اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے ابتداء سے مظلوم لوگوں کی حمایت کیلئے سوشل میڈیا پر کوشاں ہیں اور تنازع کے متعلق مداحوں میں آگاہی پھیلارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے ایک لفظ 'حماس لائٹنگ' Hamaslighting کی وضاحت پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

'حماس لائٹنگ' کی اصطلاح کا مطلب عام لوگوں کو کنفیوز کرنا ہے تاکہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل نسل کشی جاری رکھی جاسکے۔



اس اصطلاح کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر توجہ ہٹانے کیلئے اسرائیلی حکام کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے، وہ گفتگو میں بار بار 'لیکن حماس' کے الفاظ استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکہ دے سکیں۔

واضح رہے کہ جاوید جعفری اس سے قبل بھی متعدد سوشل میڈیا پوسٹوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں