قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 25, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کا آغاز ہوگیا ہے اور قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور آبر آلود رہا اور اس دوران مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری بھی ہوئی۔

پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تیز بارش کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں زیر آب آئیں بلکہ بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، چاغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ، گوادر اور جیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ سبی میں 11 ڈگری اور گوادر میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے