کچرا چننے کا عالمی کپ برطانیہ نے جیت لیا

برطانوی ٹیم نے 57.27 کلو گرام کچرا اکٹھا کر کے عالمی کپ کی ٹرافی اٹھائے

(تصویر: رائٹر)

برطانیہ نے کچرا چننے کا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کچرا چننے کا پہلا 'اسپوگومی' ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا جس میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسپوگومی لفظ انگریزی لفظ اسپورٹس اور جاپانی لفظ گومی (جس کے معنی کچرے کے ہیں) سے مل کر بنایا گیا۔

مقابلے میں ہر ملک کی ٹیم تین ممبران پر مشتمل تھی، جن کو 90 منٹوں میں دو دورانیوں میں گلیوں سے کچرا چننا اور اس کچرے کی چھانٹی کرنی تھی۔


(تصویر: رائٹرز)


برطانوی ٹیم 'دی نارتھ ول رائز' نے میزبان جاپانی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ برطانوی ٹیم نے 57.27 کلو گرام کچرا اکٹھا کر کے 9046.1 پوائٹ اسکور کیے۔

برطانوی ٹیم کی کپتان سارہ پیری کا فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک اچھا تجربہ تھا۔

جاپان کے صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے مقابلے میں شریک ٹیموں کو کچرا ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story