بابراعظم کی رضوان کو بیٹ سے مارنے کی کوشش ویڈیو وائرل

قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے


ویب ڈیسک November 26, 2023
قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

سابق کپتان بابراعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کی مراحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 روزہ شیڈول پریکٹس میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو اوور کے اختتام پر محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی اور اپیل کرتے نظر آئے، جس پر بابر نے انہیں کچھ دیر دیکھا بعدازاں انکے پیچھے بیٹ لیکر بھاگے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب پریکٹس میچ کے دوران کپتان شان مسعود 101 اور بابراعظم 71 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ سرفراز احمد 19 اور سعود شکیل 44 رنز بناکر بیٹنگ کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر رضوان کا ردعمل

صائم ایوب 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ 63 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں۔ خرم شہزاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ کون کون سے کھلاڑی ریکارڈز بناسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کی قومی ٹیم کا 4 روزہ پریکٹس راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں