لاہور میں چائے کے ہوٹل پر ویٹر کی فائرنگ سے شہری ہلاک

ریسٹورینٹ کا ویٹر فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار


ویب ڈیسک November 26, 2023
ریسٹورینٹ کا ویٹر فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار

مزنگ کے علاقے میں پراٹھا شاپ پر ویٹر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، تو ہوٹل پر کوئی موجود نہیں تھا۔ ہوٹل کا عملہ اور مالک سب غائب تھے۔

ریسٹورینٹ کا ویٹر فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت رضوان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق رضوان بھٹی شاہدرہ میں رہائش پذیر تھا۔ وہ عرصہ تین سال قبل کراچی شفٹ ہو چکا ہے۔

ایس پی سول لائنز عبدالحنان نے کہا کہ پولیس فائرنگ کرنے والے ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ واقعے کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں