ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کے خفیے معاشقے پر ایف بی آئی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی
ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو 1999 کو طلاق دیدی تھی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کی ہیں اور کسی نہ کسی موقع پر انھوں نے اپنی بیویوں سے دھوکے بازی بھی کی اور ان کے کئی معاشقے اور ناجائز تعلقات کا سب کو علم ہے تاہم اب پہلے بار ان کی دوسری اہلیہ کے خفیہ معاشقے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
اسکائی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رومانوی داستانیں ہمیشہ سے دلکش کہانی رہی ہیں لیکن ایف بی آئی کی رپورٹ میں کچھ الگ انکشافات بھی ہوئے ہیں۔
ایف بی آئی اے کی ایک پرانی فائل کا حوالہ دیتے ہوئے اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی۔ ٹرمپ کی یہ دوسری شادی تھی۔
تاہم 1994 میں مارلا میپلز معروف راک اسٹار کرونر مائیکل بولٹن کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور جب ڈونلڈ ٹرمپ مغربی ساحل کے دورے پر روانہ ہوئے تو مارلا میپلز گلوکار مائیکل بولٹن کو گھر بلالیتی تھیں۔
ان دونوں کی ملاقاتیں اور معاشقے کی بھنگ سابق امریکی صدر کو بھی پڑ گئی تھی اور ایک موقع پر انھوں نے مارلا میپلز کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے، مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے مثلث میں سے مائیکل بولٹن کو نکالنے کی ٹھانی اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔
اس کے علاوہ مارلا میپلز کے ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ اسپینسر ویگنر کے ساتھ بھی مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو 1999 کو طلاق دیدی تھی۔