انسٹاگرام پر غیر مردوں سے دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا

35 سالہ اپرنا انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرتی تھی اور اس کی انجان مردوں سے دوستی بھی تھی


ویب ڈیسک November 26, 2023
35 سالہ اپرنا انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرتی تھی اور اس کی انجان مردوں سے دوستی بھی تھی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 38 سالہ مزدور نے منع کرنے کے باوجود انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرنے اور مردوں سے دوستی کرنے پر اپنی 35 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کو 17 سال بیت گئے تھے اور ان کا بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے لیکن حالیہ چند برسوں سے سوشل میڈیا کے استعمال پر جوڑے کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔

پرمل دن بھر مزدوری کرتا ہے اور جب گھر آتا تھا تو بیوی کو انسٹاگرام پر مصروف پاتا۔ اس نے اپنی بیوی اَپرنا کو ریلز بنانے اور مردوں سے دوستی کرنے سے منع بھی کیا تھا۔

اپرنا کے انسٹاگرام پر کئی مردوں سے رابطہ بھی تھا تاہم ایک شخص سے اس کے تعلقات نہایت قریبی تھے جس پر پَرمل کو شدید غصہ آیا اور اس نے باروچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بیوی کو ذبح کردیا۔

ساتویں کلاس میں پڑھنے والا بیٹا جب اسکول سے گھر آیا تو والدہ کی لاش خون میں لت پت آئی۔ اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا جب کہ قاتل شوہر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔ آلہ قتل گھر سے برآمد ہوگیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔