گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ لارنس بشنوئی نے ذمہ داری قبول کرلی

’داؤد ابراہیم بھی تم کو ہم سے نہیں بچا سکتا‘، بدنام زمانہ گینگسٹر نے سلمان خان کو بھی دوبارہ دھمکی دے دی

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی۔


لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔

گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس پشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا۔

پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story