دبئی میں 2 لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا
ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان نے دبئی رن کی قیادت کی
دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا۔
اتوار کی صبح دبئی کی سب سے مصروف ترین سڑک شیخ زید روڈ پر نارنجی رنگ کی شرٹ میں ملبوس انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔ مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے مردوں، خواتین اور بچوں نے دبئی رن میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔
رضا کاروں کے مطابق دبئی رن میں شرکت کے لیے لوگ رات 3:30 بجے سے ہی مقررہ مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے جبکہ دوڑ کا باقاعدہ آغاز صبح 6:30 بجے ولی عہد شیخ حمدان کی قیادت میں ہوا۔

A big thank you to all 226,000 participants who joined Dubai Run!
دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے تمام 226،000 شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔