آئندہ چار روز بارش کا امکان نہیں موسم سرد رہے گا محکمہ موسمیات
پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات یں سموگ اور دھند چھانے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ تین سے چار دن تک ملک کے بیشترحصوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں البتہ بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات یں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم کا کوئی ایسا بڑا سلسلہ ملک میں آتا نظرنہیں آرہا جس کے نتیجے میں اچھی بارشوں کی توقع کی جاسکے جبکہ ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مطلع آبر آلود رہنے کی وجہ سے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ سندھ ، اورماڑہ اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے حیدرآباد میں22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05 ،اسکردو منفی 04، کالام ، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔