190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش
نیب کے تفتیشی افسر صبح ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچے، دن بھر میں افسران آتے جاتے رہے پھر ٹیم رات 10:45 پر روانہ ہوئی
قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 13 گھنٹے طویل تفتیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب و دیگر کیسز میں قید عمران خان سے نیب کی ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 13 گھنٹے تک مسلسل تفتیش کی۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نیب کے مختلف افسران دن بھر وقفے وقفے سے تفتیش کے لیے جیل پہنچتے رہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی آفسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان اتوار کی صبح ساڑھے نو بجے اڈیالہ جیل پہنچے۔
اس کے بعد صبع 11 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص جیل پہنچے اور تفتیش میں حصہ لیا۔ پھر شام 4.30 منٹ پر نیب کے ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عذیر احمد سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر تفتیش کی۔
اس کے بعد رات 9 بچے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحمان طیب سینڑل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کو جوائن کیا اور پھر شام کی شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزیر احمد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
نیب کی ٹیم نے دن بھرتقریباً 12 گھنٹے سے زائد وقفے وقفے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں پوچھ کچھ کی۔ بعد ازاں تفتیش مکمل کرکے نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اتوار کی پونے گیارہ بجے جیل سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت پیر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں نیب کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانی ہے۔