الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گےڈاکٹر فاروق ستار

الطاف حسین ہی حقیقی معنوں میں پاکستان کی حالت بدل سکتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 24, 2014
ہم ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور مقامی حکومتوں کا موثر نظام چاہتے ہیں چاہتے ہیں،فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہےکہ الطاف حسین کے خلاف سازش پاکستان کے محکوم عوام کے خلاف سازش ہے اور ہم مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کو کوئی کارکنوں سے دور نہیں رکھ سکتا ان کے خلاف سازش پاکستان کے محکوم عوام کے خلاف سازش ہے،ہم مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ الطاف حسین کے خلاف ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ہی حقیقی معنوں میں پاکستان کی حالت بدل سکتے ہیں کیونکہ کرپٹ نظام کو نظریاتی سیاست سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور الطاف حسین نظریاتی سیاست کررہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور مقامی حکومتوں کا موثر نظام چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی کرپٹ سیاسی کلچر، اسٹیٹس کو کے خاتمے اورسیاسی ،سماجی و عدالتی اصلاحات کے لیے آغاز ہے جبکہ ریلی اس بات کا بھی اعادہ کرے گی کہ ایم کیو ایم ایک عوامی جماعت ہے ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی تبت سینٹر پر ریلی نکالی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔