امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ تین نوجوان زخمی
زخمیوں میں سے ایک طالب علم کی حالت تشویشناک ہے، پولیس حکام
امریکا میں فلسطینی طالب علموں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعہ میں 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورمونٹ کی یونیورسٹی کے قریب ایک گلی میں انتہاپسند شخص نے فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 3 فلسطینی طالب علم زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ زخمی فلسطینی طلبا میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔حملہ آ ور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی فلسطینی طالب علموں کی عمرتقریباً 20 سال ہے۔ ان میں سے 2 امریکی شہری جبکہ ایک قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہے۔ حملے کے وقت تینوں طالب علم مغربی لباس پر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور آپس میں عربی زبان میں بات کر رہے تھے۔