عارضی جنگ  بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں حماس

فتح کے حصول تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی


ویب ڈیسک November 27, 2023
عارضی جنگ بندی کے دوران حماس اور اسرائیل نے قیدیوں کا تبادلہ کیا:فوٹو:فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2 سے 4 روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مزید 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، تین نوجوان زخمی

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کے بجائے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فتح تک جنگ رکھیں گے۔ امریکا اور دیگر ممالک اسرائیل سے جنگ بندی میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں