عالیہ بھٹ کی بھی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

ویڈیو میں عالیہ بھٹ بولڈ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ فحش اشارے کررہی ہیں


ویب ڈیسک November 27, 2023
عالیہ بھٹ بھی جعلی ویڈیو کا شکار ہوگئیں: فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی حسینائیں رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد اب عالیہ بھٹ کی بھی "ڈیپ فیک" (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوئی، پھر کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کے بعد ماضی کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ کاجول کی بھی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا جعلی ویڈیو کیس؛ پولیس نے ملزم کا پتا لگالیا

اب بھارتی میڈیا کے مطابق "گنگو بائی" کے کردار سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بولڈ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ فحش اشارے کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: رشمیکا، کترینہ کے بعد کاجول کی بھی "ڈیپ فیک" ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا، یہ ویڈیو اصل میں کس خاتون کی ہے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اور اُن کے شوہر رنبیر کپور کا ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی، رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ' انتہائی خوف زدہ ' کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی

رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں