اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کےلیے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں


ویب ڈیسک November 27, 2023
بشریٰ بی بی کی اڈیالا جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے:فوٹو:فائل

اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی 'کالا جادو نامنظور' کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش

گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/11/whatsapp-video-2023-11-27-at-11.07.59-am-1701066779.mp4"][/video]

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کےلیے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں