190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا


ویب ڈیسک November 27, 2023
احتساب عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا

احتساب عدالت نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ حکومت نے عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے چییرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے اور نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے اور حکومت نے ان کے جیل میں ٹرائل کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں