انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور میں مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اور ن لیگی رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک November 27, 2023
(فائل: فوٹو)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو میں مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔

جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ پڑھیں : اشتعال انگیز گفتگو؛ مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں