لاہور خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا


ویب ڈیسک November 27, 2023
ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا

لاہور پولیس نے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر ٹریفک وارڈنز اور صحافی کو ڈرانے دھمکانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹریفک وارڈنز کو دھمکانے کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

mn

ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا اور خود کو محسن نقوی کا رشتے دار بھی ظاہر کیا تھا۔ ملزمان نے بغیر نمبر پلیٹ کار ڈرائیو کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کو بھی پولیس حراست سے چھوڑنے کا کہا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں موقع پر موجود اعلیٰ پولیس افسران ملزمان کی دھمکیوں اور اثر و رسوخ کے دباؤ میں نظر آئے، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں