پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’گنجل‘ 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا ہے جبکہ پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ڈائریکٹر دونوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے
پاکستانی کرائم تھرلر فلم 'گنجل' 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
شعیب سلطان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم صحافی شہباز بھٹی کی اس تحقیق کے گرد گھومتی ہے جو انہوں نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل پر کی تھی۔
فلم کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا ہے اور فلم کی پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ڈائریکٹر دونوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
'گنجل' کا ٹریلر رواں برس 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس وقت اس کی ریلیز تاریخ 8 دسمبر رکھی گئی تھی۔
نامور اداکار احمد علی اکبر فلم میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ریشماں، آمنہ الیاس، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ مالک، سردار نبیل اور علی آفتاب سعید شامل ہیں۔