فلم ’کنتارا‘ کے نئے پارٹ کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری سوشل میڈیا پر دھوم

فلم کا ٹیزر ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے جسے رشبھ شیٹی نے تخلیق کیا ہے


ویب ڈیسک November 27, 2023
فوٹو : یوٹیوب

انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی فلم 'کنتارا' کے نئے پارٹ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

'کنتارا' کو پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اپنی کہانی، سینماٹوگرافی اور بہترین مناظر کی وجہ سے بلاک بسٹر کا درجہ حاصل کرلیا۔

نئی فلم رشبھ شیٹی بنارہے ہیں جو فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کریں گے، فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔



فلم کا ٹیزر ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے جسے رشبھ شیٹی نے تخلیق کیا ہے جو تجسس، خوف اور دلچسپی سے مزین ہے۔

'کنتارا' کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور اسے سات زبانوں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس دسمبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں