عمران خان کو سزا سنانے والے جسٹس ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

جسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی


ویب ڈیسک November 27, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانےو الے جسٹس ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کو تین سال کے لیے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، وہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد اپنے فرائض سنبھالیں گے، قبل ازیں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل ٹو کے لیے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی۔

جسٹس ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں