کینیڈا میں خاتون کی اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش
پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، صارفین کے دلچسپ تبصرے
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک خاتون نے اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کردی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ ٹورنٹو میں مکانوں کے کرائے آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں۔
ایسے میں ٹورنٹو میں مقیم ایک خاتون نے اپنے بستر کا آدھا حصہ کرایہ پر دینے کیلئے فیس بک مارکیٹ پلیس پر اشتہار لگایا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
ٹورنٹو میں مقیم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ انیا ایٹنگر نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر شیئر کیا جس میں خاتون 900 کینیڈین ڈالرز ماہانہ میں اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش کر رہی ہیں۔
پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش ہے۔ انیا ایٹنگر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹورنٹو کی رینٹل مارکیٹ اب اس سے زیادہ مزید خراب نہیں ہو سکتی۔
فیس بک پر اس پوسٹ نے سب کی توجہ مبذول کر لی۔ صارفین نے اس پیشکش پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔