عوام غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو روزگار نہ دیں وزارت داخلہ

پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا بھی غیر قانونی ہے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک November 27, 2023
فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی ایسے کسی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عوام اگر ایسا عمل کہیں دیکھیں تو ایسے کسی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کو قانونی کارروائی کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر فراہم کی جائیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ فراہم کرنا غیر قانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں