اے این ایف کی پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائیاں 354 کلوگرام منشیات ضبط
حبیب زئی کے قریب مکان پر چھاپے کے دوران 279 کلو چرس اور بونستان میں لاوارث کھڑی گاڑی سے 75 کلو آئس برآمد کی گئی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقوں پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 354کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران 420کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی کے قریب مکان پر چھاپے کے دوران 279 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پنجگور کے علاقے بونستان میں لاوارث کھڑی گاڑی سے 75 کلو آئس برآمد کی گئی،برآمدشدہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔
دیگرعلاقوں میں کارروائیاں
دریں اثنا اے این ایف نے سپرہائی وے کراچی پر گاڑی سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا، دیگرکارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 800 گرام آئس، بھارہ کہو،اسلام آباد میں ملزم سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں قبضے میں لی گئیں۔
اسی طرح شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان جبکہ پی ڈی اے موٹروے پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔