بلوچستان میں بجلی چوری پر 424 مقدمات درج 1 ارب 79 کروڑ کی ریکوری

کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 95947 نادہندگان سے تقريباً 1 ارب79 كروڑ سے زائد بقايا جات وصول کیے جاچکے، کیسکو


ویب ڈیسک November 27, 2023
(فوٹو: فائل)

کانپور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (کیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 424 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں جبکہ 1 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق كيسكوکی جانب سے نادہندگان كيخلاف بلوچستان بھر میں كارروائياں جا ری ہیں۔ اعلامیے کے مطابق كوئٹہ شہر ميں 83 شنٹ وٹيمپرڈ ميٹرزاتار ديئے گئے ہیں جبکہ لورالائی، سبی، پشتین، خضدار اور مکران سرکل میں 439 نادہندگان كے كنكشنز عدم ادائيگی پر منقطع كردئيے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوروں كيخلاف قانونی كارروائی كے ليے اب تک 1108 درخواستيں دائر کی جاچکی ہيں جبکہ بجلی چوروں كيخلاف 424 ايف آئی آر رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

ترجمان كيسكو نے بتایا کہ بجلی چوروں كو 61 لاكھ 13 ہزار يونٹ جرمانے کی مد ميں چارج كئے گئے ہيں، بجلی يونٹس کی قيمت30 كروڑ 45 لاكھ 54 ہزار روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ جرمانے کی مد ميں 26 كروڑ 96 لاكھ 5 ہزارروپے بھی وصول كئے جاچكے ہيں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نادہندگان كيخلاف جاری مہم ميں اب تک 95947 نادہندگان سے تقريباً 1 ارب79 كروڑ روپے سے زائد بقايا جات کی مد ميں بھی وصول کیے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں