برازیل میں ملے قدموں کے نشان سے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت
قدموں کے نشانات 1980 کی دہائی میں ایک اطالوی پادری اور ماہر حیاتیات نے دریافت کیے تھے
برازیل میں پائے جانے والے ڈائناسور کے پیروں کے نشانات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کے بعد اسے ڈائناسور کی نئی نسل قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اراراکوارہ شہر میں پیروں کے نشانات 1980 کی دہائی میں ایک اطالوی پادری اور ماہر حیاتیات نے دریافت کیے تھے۔ انہیں 1984 میں مطالعہ کے لیے برازیل کے میوزیم آف ارتھ سائنسز کو عطیہ کیا گیا۔
بعد ازاں سائنسدانوں نے محسوس کیا کہ اس ڈائناسور کے قدموں کے نشانات ریکارڈ پر موجود دیگر ڈائناسورز کے نشانات سے میل نہیں کھاتے جس کے بعد سائنسدانوں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
سائنسدانوں نے اس ڈائناسور کو Farlowichnus rapidus کا نام دیا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، تیز رفتار گوشت خور ڈائناسور تھا جو ابتدائی کریٹاسیئس دور میں صحرا میں رہتا تھا۔