پاکستان نے جنوری کے لیے ایل این جی کارگو خرید لیا

پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوے سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا ہے، بلومبرگ

پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوے سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا ہے، بلومبرگ—فائل فوٹو

پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیاجو موسم سرما میں پاکستان کی ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

امریکی اخبار بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری کیلیے ایل این جی کارگو خرید لیا ہے، پاکستانی کمپنی ایل این جی لمیٹڈ نے اومان کی او کیو ٹریڈنگ سے کارگو خریدا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کے نرخ بڑھا دیے

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوے سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا ہے، پاکستان نے آٹھ کارگوز طویل مدتی معاہدوں کے تحت دس ڈالر پچیس سینٹ سے دس ڈالر ستتر سینٹ کا معاہدہ کیا تھا۔
Load Next Story